اُدپی،30؍مئی (ایس او نیوز) محکمہ موسمیات نے کرناٹک کے ساحلی علاقوں کے ماہی گیروں کو 31؍ مئی تا 4 ؍ جون گہرے سمندر میں جانے کے خلاف انتباہ دیا۔
محکمہ نے کہا کہ بحیرہ عرب کے جنوب مشرقی حصے اور قریبی علاقوں میں دباؤ پیدا ہونے کی توقع ہے اور کرناٹک ، کیرالہ اور لکشادیپ کے ماہی گیروں کا گہرے سمندر میں جانا خطرناک ہوگا۔
محکمہ کے عہدیداروں نے کہا کہ وہ موسم کے حالات پر تازہ ترین اطلاعات فراہم کریں گے۔ تاہم موجود موسمی پیش قیاسی کے پس منظر میں مغربی ساحلی پٹی کے ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
عہدیداروں نے یہ مشورہ بھی دیا کہ جو ماہی گیری کے لیے جا چکے ہیں انہیں ما قبل مانسون بارش سے قبل ماہی گیری پر امتناعی احکامات کے مطابق واپس آنے کو کہا جائے ۔